مرادپور کی عوام نے ضلع انتظامیہ راجوری اور محکمہ ایکسائز سے اپیل کی
عمرارشدملک(:
راجوری کے مرادپور پنچایت کے مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ مرادپور علاقہ جموں راجوری ہائی وے پر ہے اور راجوری قصبہ سے 5 کلو میٹر کی دوری پر ہے اور اب ایک شخص وہاں شراب خانہ(بار) کھولنے جارہا ہے جس پر ہم سب لوگوں کو اعتراض ہے کیونکہ اس وقت منشیات نے پہلے سے ہی راجوری میں گرفت بنا رکھی ہے اور چھوٹے چھوٹے بچے نشہ میں مبتلا ہوچکے ہیں اور مرادپور میں شراب خانہ کھل گیا تو ہمارے بچے شراب کے نشے میں مبتلا ہو جائے گے۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ ہم نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ بھی کیا ہے اور انہوں نے بھی یقین دلایا کہ وہ عوام کے حق میں ہی کام کرے گے اور متعلقہ محکمہ کے آفیسران سے بھی رابطہ قائم کرے گے۔ لوگوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کو بھی ہم نے آگاہ کیا تھا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیونکہ اس محکمہ میں صرف رشوت کا زور چلتا ہے اور اگر مرادپور میں شراب خانہ شروع کیا گیا تو پھر ہم بھی خاموش نہیں رہے گے اور ہائی وے بند کر کے پورا علاقہ مرد عورتیں اور بچے احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہے اور ہم اس شراب خانہ کے سخت خلاف ہیں۔