پونچھ کانگرس کا اعلیٰ سطحی وفد ریاض ناز کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقی

0
0

تنویرپونچھی

پونچھ؍؍کانگریس پارٹی پونچھ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جواں سال کانگریس لیڈر چوہدری ریاض ناز کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے سنیچر کو ان کے دفتر میں ملاقی ہوا .وفد نے اپنے اپنے علاقہ کی مشکلات سے کمشنر موصوف کو آگاہ کیا ۔اس موقعہ پر ریاض ناز نے کمشنر موصوف کو عوامی مشکلات پر مبنی ایک یاداشت بھی پیش کی جس میں مختلف علاقہ جات کے مشکلات اور مصائب تھے ۔اس موقعہ پر ریاض ناز نے ڈی سی پونچھ سے کہا کے عوام اس وقت گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں اور کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں عوام کو ایم جی نریگا پی ایم اے وائی کی اجرتیں ابھی تک نہ ملی ہیں لوہیل بیلہ سے ناگا ناڑی سڑک بڑاچھڑ سے مہاڑ کوٹ سڑک اعظم اباد سے چھیلہ ڈھنگری سڑک مور بن سڑک منڈی بائی پاس پل کے رکے کام جلد شروع کیے جائیں سلونیاں سے گلی پنڈی سڑک کا کام جلد شروع کیا جاے ساتھرہ سے ڈنہ ڈویاں سڑک درہ دولیاں سڑک اجوٹ تا کھڑی سڑک بنپت محلہ جٹاں سڑک کے بارے میں ڈی سی موصوف کو آگاہ کیا ۔اس کے ساتھ ریاض ناز نے ڈی سی موصوف کو بارڈر کی عوام کے مشکلات کے بارے مین بھی اگاہ کیا جن لوگون کے مکانات فائرنگ کی وجہ سے تباہ ہو گے ہیں ان کو جلد معاوضہ دیا جاے اور مزید بنکر تعمیر کے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے نیز نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقعہ پیدا کیے جاین وفد مین کانگرس کے لیڈران تاج میر حاجی محمد صادق ماسڑ خادم حسین شبیر راٹھور اکبر دیدڑ تنویر احمد چیچی چودھری فصل چودھری محمد حسین سرپنچ چودھری احمد دین سرپنچ فرید دیدڑ سرپنچ رفیق ڈیکو سرپنچ خلیل احمد سرپنچ یاسین شاہ سرپنچ سیف دین زرگر سرپنچ ثنا اللہ شیخ سرپنچ لطیف جٹ حاجی بشیر حاجی رفیق محمد دین چیچی و دیگران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا