سرینگر میونسپل کار پوریشن کے کمشنر نے شہر سرینگر کا دور ہ کیا

0
0

صحت وصفائی کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍سرینگر میونسپل خورشید احمد ثنائی نے آج کارپوریشن کے کئی آفیسران کے ہمراہ شہر سرینگر کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقعہ پر انہوںنے آفیسران وانجینئرنگ ونگ کو ہدایت دی کہ وہ رُکے پڑے سی ٹی/پی ٹی وپبلک ٹوائیلٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران انہوںنے کئی عوامی وفود کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔انہوںنے کہا کہ صحت وصفائی کے لئے شہر میں مزید اقدامات کئے جائیں گے۔دورے کے دوران انہوںنے اگرچہ چار دکانات کو خلاف ورزیوں کے الزام میں سربمہر کیا تاہم ٹریڈرس فیڈریشن کی سفارشات پرملوث دکانداروں کے خلاف صرف جرمانہ عائد کیا گیا ۔ٹریڈرس فیڈریشن نے کہا کہ اس طرح کی خلاف ورزیوں سے اجتناب کیا جائے گا۔تھانہ کوٹھی باغ کے ایس ایچ او بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا