یو این آئی
نئی دہلی؍؍ وزیر اعظم نریندر مودي نے آزادی کے 75 ویں سال تک لوگوں سے مقامی مصنوعات کو خریدنے کا عزم لینے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اس سے مجاہدین آزادی کے خوابوں کی ہندوستان کوتعمیر کیا جا سکے گا۔ مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے دوسری دور مدت کے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے ساتویں قسط میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 میں آزادی کے 75 سال پورے ہوں گے ۔ اس آزادی کے لئے کروڑوں سپوتو ں اور بیٹے بیٹیوں نے ، بہت سی اذیتیں برداشت کی ہیں، کئیوں نے جان کی قربان دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی قربانی، ریاضت کی وجہ سے آزادی ملی ہے ۔ آزاد زندگی کے لئے ملک کے لئے مرمٹنے والے ، ملک کے لئے زندگی کھپانے والے ، معروف و غیر معروف ، ان گنت لوگ، شاید، مشکل سے ہم بہت کم ہی لوگوں کے نام جانتے ہوں گے ، لیکن، انہوں نے قربانی دی – ان کے خواب کو لے کر، آزاد ہندوستان کے خوابوں کو لے کر آزاد ہندوستان کے لئے ! میرے پیارے ہم وطنو، کیا ہم عزم کر سکتے ہیں، کہ 2022، آزادی کے 75 سال ہورہے ہیں، کم از کم، یہ دو تین سال، ہم مقامی مصنوعات کو خریدنے کے عادی بن جائیں’’۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تیار مصنوعات خریدنے کا عزم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا‘‘میں طویل عرصہ کے لئے نہیں کہتا ہوں، صرف 2022 تک، آزادی کے 75 سال ہو اس وقت تک،اور یہ کام، سرکاری نہیں ہونا چاہئے ، مختلف مقامات پر نوجوان آگے آئیں، چھوٹی چھوٹی تنظیم بنائیں، لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں، سمجھائیں اور طے کریں – آؤ، ہم مقامی مصنوعات خریدیں گے ، مقامی مصنوعات پر زور دیں گے ، ہم وطنوں کے پسینے کی جس میں مہک ہو – وہی، میرے آزاد ہندوستان کا خوشگوار لمحہ ہو، ان خوابوں کو لے کر کے ہم چلیں’’۔وزیر اعظم نے اترپردیش کی پھول پور کی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طور پر فروخت سے ان کی اقتصادی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ مقامی مصنوعات کو وقار سے جوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو ترغیب دی جانی چاہئے ۔ مقامی سطح پر تیار اشیاء کی خریداری ترجیحی بنیاد پر کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ احساس خوشحالی لانے کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔ اس سے مہاتما گاندھی کے ‘سودیسی’ کا خواب کی تعبیر مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘مہاتما گاندھی نے اس احساس کو، ایک ایسے چراغ کے طور پر دیکھا، جو لاکھوں کی زندگی کو روشن کرتا ہو، غریب سے غریب کی زندگی میں خوشحالی لاتا ہو۔ سو سال پہلے گاندھی جی نے ایک بڑی عوامی تحریک شروع کی تھی۔ اس کا ایک مقصد تھا، ہندوستانی مصنوعات کی حوصلہ افزائی، خود کفیل بننے کا یہی راستہ گاندھی جی نے دکھایا تھا’