آئی آئی ٹی ٹاپرشجاعت اسحاق چرسوکی امریکہ میں موت

0
0

میت آبائی وطن آرہ بل ڈورو پہنچائی گئی،ہرسوماتم،فخرِکشمیرجُداہوا
شاہ ہلال

ڈورو// ڈورو شاہ آباد کے ہونہار طالب علم اور آئی آئی ٹی ٹاپر شجاعت اسحاق چرسو رواں ہفتے امریکہ میں اچانک دائی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔اُن کی موت سے نہ صرف جموں وکشمیر کیلئے نقصان ہے بلکہ علاقہ ڈورو شاہ آباد کیلئے کسی صدمہ سے کم نہیں ،شجاعت وادی کشمیر کے پہلاطالب علم تھا جنہوں نے آئی آئی ٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ وادی کشمیر کا سر فخر سے اونچا کیا تھا۔شجاعت کی میت جونہی ہفتہ کو اُنکے آبائی وطن آرہ بل ڈورو پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور خواتین سینہ کو بی کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آئیں۔شجاعت کو سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں نمازہ جنازہ اداکرکے پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا ۔شجاعت سال 1993میں پیدا ہوئے اور آرہ بل ڈورو کے چرسو خاندان کا واحد ایک چشم و چراغ تھا جنہوں نے آئی آئی ٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔شجاعت مرحوم محمد اسحاق چرسو کے فرزند تھے جو بحثیت ایک استاد کے فرائض انجام دے رہے تھے اور سال2001میںشجاعت کو اپنے والد کا سایہ سر سے اُٹھ گیااور بعد میں شجاعت کی پرورش اُن کے ماماجان الطاف حُسین ٹاک نے کی،شجاعت نے ابتدائی تعلیم اقبال میموریل انسٹچوٹ ڈورو میں حاصل کی تھی اور سال 2007میں انہوں نے میٹرک کا امتحان اچھے نمبرات سے پاس کیا اور سال 2010میں شجاعت کوٹا کانپور میں آئی آئی ٹی کی کوچنگ کرنے کیلئے چلے گئے ، اور بعد میں سال 2011میں شجاعت نے آئی آئی ٹی کا امتحان دیا جس میں انہوں نے پورے ہندوستان میں 99رینک حاصل کی اور اسطرح شجاعت نے نہ صرف علاقہ ڈورو شاہ آباد کا نام بلکہ انہوں نے جموں و کشمیر کا نام روشن کردیا۔شجاعت کو سال2016میں ممبئی کی نجی کمپنی مارگن اینڈ سٹینلی نامی کمپنی نے بحثیت منیجر hire کیا،اور بعد میں سال2017میں بیرونی ملک لندن میں بحثیت جونئیر سائنٹسٹ سائنس اینڈ کپموٹڑ ٹیکنالوجی تعینات ہوئے اور اسطرح شجاعت آج تک بیرون ممالک کے مختلف محکموں میں بڑھے بڑھے عہدوں فائز رہے اور شجاعت کواگست2019 میں نیو یارک نے وائس پریذڈینٹ کا عہدہ دیا اور ابھی پچیس ہی دن ہوئے تھے شجاعت کو وائس پریزدینٹ کا عہدہ سنبھالنے میں تو رواں مہینے کی 24تاریخ کو شجاعت اسحاق دل کا دورہ پڑنے سے دائی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا