پہلی بار دیکھنے کو ملا کہ یونیورسٹی وکالج کے لائبریری و وہوسٹل میں گھس کر طلباء کو ماراگیا
اعجاز کوہلی
مینڈھر //نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر و سابقہ ایم ایل اے مینڈھر جاوید رانا نے مینڈھر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج ہندوستان پرہٹلر و جرنل ڈائر کی حکومت ہے جس کی وجہ سے کہیں بھی پر امن احتجاج کرنے والوں پر ظلم وجبر کیا جارہاہے پریس کانفرنس کے دوران رانانے بین الاقوامی برادری و بین الاقوامی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان میں انسانیت کو بچائے جائے کیوں کہ ہندوستان میں اس وقت سیکولرازم ختم ہوچکی ہے آج ملک میں تباہی کا دور ہے قانون کے نام پر لاقانونیت کی جارہی ہے ہندوستان کی آئین کی روح کو مسمار کیا جارہاہے ہم زیاد ہ دیر تک یہ تماشہ نہیں دیکھ سکتے یہ تانہ شاہی ہم نہیں چلنے دیں گے وہیں جاوید رانا نے ریاست جموں وکشمیر کو ہندوستان کا تاج قرار دیتے ہوئے مانگ کی کہ بناء وقت ضائع کئے ریاست کا درجہ واپس بحال کیا جائے اور یہاں کی مین سٹریم پارٹیوں کے لیڈران کو جلد سے جلد رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ سے آغاز کریں ایک سیکولر ملک میں ایسا برداشت نہیں کیا جاسکتا وہیں جاوید رانا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ جنہوں نے دوقومی نظریہ کو مسترد کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ ہاتھ ملایا شیخ محمد عبداللہ جو ایک سچا ہندوستانی تھا آج ان کے یوم ولادت پر چھٹی منسوخ کرکے ملک کے وزیر اعظم و وزیرداخلہ نے ثابت کیا کہ وہ مسلمانوں کی دی ہوئی قربانیوں کو کتنا یاد کررہے ہیں رانا نے NRCو سٹیز شپ امینڈمنٹ بل کو ملک کے ائین کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو ہم کبھی نہیں مانیں گے ہٹلر و جرنل ڈائر کی اس جوڑی نے ملک کا دوسرا بٹورہ کرنے کی طرف جو رخ اپنایا ہے اس کو ہم کبھی کامیا ب نہیں ہونے دیں گے رانا نے کہا کہ کوبئی بھی بات ہوتی ہے پاکستان کی مثال دیتیے ہیں لیکن ہم نے پاکستان کو کبھی اپنا نمائندہ مانا ہی نہیں اور نہ مانیں گے ہمیں ہندوستانی آئین پر بھروسہ ہے لیکن ملک کی سب سے ذمہ دارعہدے پر فائز ہندوستان کے وزیر اعظم ہٹلر کے طرز پر جو کام کررہے ہیں اس سے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑے گی تاکہ ملک میں پھر سے امن و امان بحال ہوسکے ۔