تپ دِق کا 2025 ء تک خاتمہ

0
0

جموں وکشمیر کی حکومت نے ایکشن پلان منظر عام پر لایا
تپ دِق کے مرض کے مکمل خاتمہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اَتل ڈولو
جموں؍؍جموںوکشمیر کی حکومت نے اِس خطے سے 2025ء تک تپ دِق کا مکمل خاتمہ کرنے کی غرض سے’’ ٹی بی المینیشن ایکشن پلان‘‘ متعارف کیا ہے۔اِس پلان کو آج کنونشن سینٹر جموں میں منعقد ہ ایک تقریب پر صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے متعارف کیا۔اِس موقعہ پر اَتل ڈولو نے کہا کہ تپ دِق کا خاتمہ ملک کے وزیر اعظم کا ایک نظریہ ہے اور اِس پلان کے تحت قومی سطح اقدامات کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو بھی 2025ء تک تپ دِق سے چھٹکارا دلایا جائے گا۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ تپ دق میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر چہ اس بیمار ی کے خاتمے کے لئے بہت کچھ کیا جاچکا ہے تاہم ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور اس بیماری کے مکمل خاتمہ کا نشانہ 2025ء تک حاصل کیا جائے گا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تپ دِق کے خاتمے کے منصوبے کو عملانے میں بھارت دُنیا کے دیگر ممالک سے ایک قدم آگے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں دیگر ممالک نے یہ نشانہ 2030 ء میں حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم بھارت اس نشانے کو 2025ء میں ہی حاصل کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قومی سطح کا پلان 2017-2025 ء عملایا جارہا ہے ۔جموں وکشمیر میں آر این ٹی سی پی اپریل 2004ء میں متعارف کیا گیا اور بعد میں 2005ء میں اس کو تمام اضلاع میں لاگو کیا گیا ۔اس وقت جموںوکشمیر میں ضلع سطح کے 12 ٹی بی سینٹر ، 104 ٹریٹمنٹ یونٹ اور 164 مائیکراسکوپک سینٹر قائم ہیں۔اِس موقعہ پر ناظم صحت جموں ،ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن ، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ٹی بی ڈویژن،پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم تلنگانہ اور دیگر کئی اَفسر ان موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا