پنچائیت اڑائی ملکاں کو نیشنل ایوارڈ پر انتظامیہ خوش
ریاض ملک
منڈی ؍؍ گزشتہ دنوں بلاک منڈی کی پنچائیت اڑائی ملکاں کو جیوٹیکینگ میں ریاست بھر میں دوسرامقام ملنے پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جس کو دیکھتے ہوے بلاک ڈولپمنٹ آفیس منڈی کے عملہ میں خوشی پائی جارہی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی بلاک ڈولپمنٹ چیئرپرسن کی نگرانی میں پنچائیت اڑائی ملکاں کے سرپنچ محمد اسلم ملک پنچائیت سکرٹری صادق لون گرام روزگار سائیہک شکیل بانڈے گرام روزگار ساہیک عرفان ملک کو ایک تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر بولتے ہوے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیئرپرسن نے کہا کہ زمینی سطح پر کام ہوتو نام بھی ہوگا شرط یہ ہے کہ کام اپنی ذمہ دار سمجھ کر کیا جائے۔ انہوں نے پنچائیت گرام روزگار سائیہک شکیل بانڈے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ان کی کاوشوں اور محنتوں سے پنچائیت اڑائی ملکاں نے نیشنل سطح پر ضلع کانام روشن کیا ہے۔ ان کے علاوہ پنچائیت ممبران و دیگر لوگوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے موجودہ گرام روزگار سائہیک عرفان ملک سے بھی توقعات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے آئیندہ اس سے بھی زیادہ محنت کرکے بلاک منڈی کی تمام پنچائیتوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور مرکز میں اعلی عہددران کا شکریہ اداکیا