ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے تیاریوں اورلوازمات کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں مردم شماری 2021ء کے احسن انعقاد کے لئے تیاریوں اورلوازمات کاجائز ہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے آفیسران سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ مردم شماری عمل کے احسن انعقاد کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں۔انہوںنے متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت کے دوران ضروری ڈاٹا فراہم کریں۔انہوںنے برف سے متاثرہ علاقوں میں فہرستوں کو اپ ڈیٹنگ پر بھی زوردیا تاکہ امکانی رکائوٹوں کو دور کیاجاسکے۔دریں اثنأ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈی سی ضلع میںپرنسپل سینسس آفیسر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ اے ڈی سی کو ڈسٹرکٹ سینسس آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا۔