ڈی سی آفس بڈگام میں 40ہزار طلاب نے انٹرنیٹ سہولیات سے استفادہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے کہا ہے کہ ڈی سی آفس بڈگام میں تقریباً40ہزار طلاب نے انٹرنیٹ سہولیات سے استفادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ طلاب اور دیگر متعلقہ افراد کی انٹرنیٹ سہولیت کے لئے65کیمپوٹرس نصب کے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبأ اس سہولیت کا استعمال کرسکیں۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ڈی سی آفس میںطالبات کے لئے الگ انٹرنیٹ سہولیت دستیاب رکھی گئی ہے تاکہ وہ کسی دقت کے بغیر اس سہولیت سے استفادہ کرسکیں۔ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ نیٹ،نیشنل سکالرشِپ اورداخلہ فارم داخل کرنے کے دبائو کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے طلاب کے لئے مزید کیمپوٹر نصب کئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا