فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کی صدارت میں آیوش سوسائٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی دسویں میٹنگ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو کی صدارت میں آج یہاں آیوش سوسائٹی آف جموں اینڈ کشمیر کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی دسویں میٹنگ منعقد ہوئی ۔ اِس دوران متعلقہ اَفسران کو جموں کشمیر میں نیشنل آیور ویدا ، یوگا ، نیچرو پیتھی ، یونانی ، سدھا اور ہومیو پیتھی کے تحت جاری سکیموں کی مؤثر عمل آوری کی ہدایات دی گئیں ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اِنڈین سسٹم آف میڈیسن موہن سنگھ ، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم محمد رفیق اور محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر مدن لال کے علاوہ دیگر کئی اَفسران موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران فائنانشل کمشنر نے نیشنل آیوش مشن کے تحت کشتواڑ ، کپواڑہ ، بلاور اور کولگام میں قائم کئے جا رہے پچاس بستروں والے انٹی گریٹیڈ ہسپتالوں کے تعمیری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔ ڈائریکٹر آئی ایس ایم نے میٹنگ میں جانکاری دی کہ اِن چار ہسپتالوں کی تعمیر کا کام مختلف مراحل میں ہے ۔ فائنانشل کمشنر نے ہیلتھ اینڈ ویلنیس مراکز کے قیام کے کام میں بھی تیزی لانے کی ہدایت دی ۔ پبلک فائنانشل منیجمنٹ سسٹم کی عمل آوری کیلئے ڈائریکٹر آئی ایس ایم کو اس کی مؤثر عمل آوری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ فائنانشل کمشنر نے مختلف سکیموں اور پروگراموں کی عمل آوری کیلئے آیوش سوسائٹی کو ایک ٹھوس نقشِ راہ تیار کرنے کی ہدایت دی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا