محکمہ خزانہ کے ایف سی کی ضلع ترقیاتی کمشنروں کوہدایات ؛ پلوامہ ، کولگام او رشوپیان کے ضلع کیپکس بجٹ کا جائزہ لیاگیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ جن پروجیکٹوں کی بدولت عوامی اہمیت کے حامل معاملات حل ہوتے ہیں، کی تکمیل کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔ان باتوں کا اظہار فائنانشل کمشنر نے ایک افسروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ضلع پلوامہ ، کولگام اور شوپیان کے 2019-20کے ضلع کیپکس بجٹ کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ڈی جی بجٹ محمد یعقوب یتو ، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ ایکسپنڈیچر ڈویژن۔ I اجے کمار شرما ، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ ایکسپنڈیچر ڈویژن ۔IIپرویز احمد ککرو ، جوائنٹ ڈائریکٹر ریسورسز شوکت حسین کے علاوہ محکمہ خزانہ کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ، شوپیان اور کولگام نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔فائنانشل کمشنر نے 2019-20 کے ضلع کیپکس بجٹ کے اخراجات ، پروجیکٹوں کی تکمیل سے متعلق طبعی پیش رفت ،2019-20کے مالی سال کے دوران مکمل کئے جانے والے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال ، بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت ہاتھ میں لئے گئے پروگراموں کی تفصیل ، مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت ،جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں پر جاری کام ، ڈسٹرکٹ کیڈٹ پلان ، آدھار سیڈنگ و دیگر اہم پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ڈاکٹر مہتا نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ہرایک سیکٹر کے تحت تسلی بخش کاموں کی تکمیل یقینی بنائیں۔اُنہوں نے افسروں کو صلاح دی کہ وہ ہر برس ماہ مئی کے اختتام سے قبل تمام پروجیکٹوں کی ٹینڈرنگ مکمل کریں تاکہ موسم سرما کی آمد سے قبل ہر ایک پروجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔فائنانشل کمشنر نے جی ایس ٹی فائل کرنے کے لئے عوام الناس اور طلاب کی سہولیت کے لئے بڑی تعداد میں کیوسکس دستیاب رکھیں۔ضلع ترقیاتی کمشنروں نے کیپکس بجٹ کے تحت اکتوبر 2019ء تک درج کئے گئے اخراجات کی تفاصیل سے فائنانشل کمشنر کو آگاہ کیا۔