شام پڑتے ہیں آوارہ کُتے اور گھپ اندھیرا،بچے ،بزرگ ہوں یاجوان سبھی پریشان
نا ظم علی خان
مینڈھر؍؍مینڈھر قصبے میں کہیں بھی سٹریٹ لائٹس نظر نہیں آرہی ہیںجس کی وجہ سے لوگوں کو شام کے وقت چلنے پھر تے وقت لو گو ں کو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔سما جی کا رکن ما سٹر اخلاق خان نے بتا یا کہ میندھر قصبے میں سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی اور خراب ہونے کی وجہ سے یہ علاقے سرشام ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیںاور راہگیروں کو چلنے پھرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی اور ان کی خرابی کو لیکر انہوں نے متعدد مرتبہ حکام کی نوٹس میں یہ معاملہ لایا تاہم اس کے باوجود ابھی تک سٹریٹ لائٹس نصب نہیں کی گئیںاور نہ ہی خراب ہوئے سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کرانے میں کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اندھیرے کی وجہ سے اکثر و بیشتر لوگوں کو کتوں کے حملوں کا بھی ڈر رہتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے کروڑو ں روپے کی لائٹس خریدئی ہو ئی ہیں لیکن وہ نا کا رہ پڑ ئی ہو ئی۔ اخلاق خان ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمو ں کو فو ری طور پر ہدائت دیں اور علا قہ میں لگی لا ئٹوں کو مر مت کیا جاے تا کہ شام کے وقت لو گو ں کو مشکات و مصائب کا سامنا نہ کر نا پڑ ے۔ انہو ں نے بتا یا کہ با زار نے اند ر گند گی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ اس کی صفائی کروانے میں بر ی طر ح نا کا م ہو چکا ہے ۔ انہو ں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کو ہد ائت دیں تا کہ وہ قصبے میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔