اَتل ڈولو نے پی ایم این ڈی پروگرام کی عمل آوری کا جائزہ لیا

0
0

تمام ضلع ہسپتالوں میں جولائی 2020ء تک ڈائیلسس مراکز اور چار ضلع ہسپتالوں میں پیریٹیونائل ڈائیلسس مراکز قائم کئے جائیں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نے آج کہا کہ جموںوکشمیر کے 19 ضلع ہسپتالوں میں جولائی 2020 ء تک ڈائیلسس مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔اِن باتوں کا اِظہار اَتل ڈولو نے پردھان منتری نیشنل ڈائلیسس پروگرام کی عمل آوری پر جائزہ لینے کے سلسلے میں آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈائیلیسس پروگرام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر لوگوں کو ڈائیلیسس کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ متعلقہ مریضوں کے اخراجات میں بڑی حد تک کمی لائی جاسکے۔جائزہ میٹنگ کے دوران ایف سی کو بتایا گیا کہ 15ڈائیلیسس مراکز جموں ، اودھمپور ، راجوری ،کٹھوعہ، پونچھ ،ڈوڈہ، کشتواڑ ، سری نگر ،اننت ناگ، بارہمولہ ، پلوامہ ، کولگام اور کپواڑہ میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے اس مقصد کے لئے مفت 70ڈائیلیسس مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع سانبہ کے ہسپتال کے لئے موجودہ مالی سال کے دوران ڈائیلیسس مرکز کی فراہمی کو منظوری دی گئی ہے جبکہ رام بن ، ریاسی ، گاندربل اور شوپیان کے ضلع ہسپتالوں میں اگلے مالی سال کے دوران ڈائیلیسس مراکز قائم کئے جائیں گے۔فائنانشل کمشنر نے اِس موقعہ پر کہا کہ حکومت ضلع اننت ناگ ، بارہمولہ اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کے علاوہ جے ایل این ایم ہسپتال سری نگر میں پائیلٹ بنیادوں پر پیریٹیونائیل ڈائیلسس مراکز شروع کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔اِس عمل پر ماہانہ ایک مریض کو 1800روپے سے 26400روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں جو اب کے بعد ان مریضوں کو متعلقہ علاج و معالجہ مفت فراہم کیا جائے گا۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ ضلع ہسپتال اننت ناگ اور بارہمولہ میں مریضوں کی سہولیت کے لئے چار اضافی ڈائیلیسس مشینیں فراہم کی جائیںگی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر و دیگر چیف میڈیکل افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا