حاجی بل ٹنگمرگ میں صف ماتم بچھ گئی

0
0

مارشل آرٹ خاتون کھلاڑی کی چنئی میں موت
کے این ایس
سرینگر؍؍حاجی بل ٹنگمرگ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب مارشل آرٹ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے چنئی گئی 25 سالہ طالبہ کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی ۔ اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی علاقے کی پوری فضا ء غمگین ہوگئی ۔ ادھر مرحومہ کے بھائی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی بہن کی میت کو سرینگر پہنچانے کیلئے تعاون فراہم کیا جائے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق 25 سالہ افروزہ دختر مرحوم عبدالاحد کمار ساکنہ حاجی بل ٹنگمرگ مارشل آرٹ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے چنئی گئی ہوئی تھی، جہاں دوران’’ پریکٹس‘‘ اس کو دل کا دورہ پڑا اور اسے فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے راجیو گاندھی اسپتال، چنئی پہنچایا گیا ،جہاں اُسکی موت ہوگئی ۔اس افسوسناک واقعہ کی خبر پھیلتے ہی حاجی بل ٹنگمرگ میں صف ماتم بچھ گئی اور پورا علاقہ صدمہ میں پڑ گیا ۔مذکورہ طالبہ اور مارشل آرٹ کی خاتون کھلاڑی گاندر بل کالج میں زیر تعلیم تھی ۔نامہ نگار کے مطابق مرحومہ کے بھائی محمد اکبر نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اُسکی بہن کی میت سرینگر پہنچانے کیلئے تعائون فراہم کیا جائے کیونکہ وہ معاشی طور کمزور ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا