سکولی اساتذہ کے ہنروں اور علم میں اضافہ کرنے سے متعلق چار روزہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍چائیلڈ گائیڈنس اینڈ ویل بینگ سینٹرامہانس کی طرف سے کمیونٹی جنرل ہسپتال یونٹ ایس ایچ ایم ایس سری نگر میں سکولی بچوں کی کونسلنگ اور اُن کے ذہنی معاملات کو سدھارنے کے تعلق سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد ذہنی طور کمزور بچوں کی نشاندہی کرانا اور اُنہیں اِن مسائل سے باہر نکالنے کے امور سے متعلقہ سکولی اساتذہ کو تربیت دلانا ہے۔میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد بابا اس موقعہ پر مہمان ذی وقار جبکہ ڈاکٹر محمد مقبول ڈا ر ایچ اوڈی اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر محمد مقبول ڈار امہانس کا ایک تعارفی خاکہ پیش کیا اور کہا کہ تربیتی پروگرام کی بدولت شرکأ کے ہنروں اور علم میں کافی اضافہ ہوگا اور وہ سکولی سطح پر بچوں کی کونسلنگ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ پروگرام کے دوران کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا اور موضوع کے مختلف پہلوئوں کو اُجاگر کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا