افریقہ سے فوجیوں کی واپسی پر غور کر رہا امریکہ: رپورٹ

0
0

یواین آئی
واشنگٹن// امریکہ مغربی افریقہ میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے یا مکمل طور پر ان کی واپسی پر غور کر رہا ہے ۔‘ نیویارک ٹائمز’ نے منگل کو شائع اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ کی وزارت دفاع پنٹاگن حکام کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ امریکہ چین اور روس سے مل رہے سیکورٹی چیلنجز کے پیش نظر یہ قدم اٹھانے پر غور کر رہا ہے ۔اس کے علاوہ امریکہ کانائیجر میں حال میں بنے ڈرون مرکز کو چھوڑنے کا بھی منصوبہ ہے ۔ مالی، نائیجر اور برکینا فاسو میں دہشت گردوں کے خلاف مہم میں شامل فرانس کی فوج کو بھی امریکہ اپنی مدد دینا بند کرے گا۔قابل غور ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کا حتمی مقصد دنیا بھر میں چل رہے انسداد دہشت گردی کی مہمات کو کم کرنا ہے تاکہ وہاں تعینات امریکی فوجیوں کو یا تو گھر بھیجا جا سکے یا ہند- بحرالکاہل کے علاقے میں چین اور روس سے مل رہے سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے وہاں تعینات کیا جا سکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا