ماہرہ خان کا سالگرہ کی مبارکباد پر مداحوں کا شکریہ,اپنی گزری زندگی کی روداد بھی سنادی

0
0

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 35ویں سالگرہ پر نیک تمناوں کے اظہار پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے گزشتہ 10 برسوں کا احوال بھی بیان کردیا۔ اپنے پیغام میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ آج سے ٹھیک 10 سال قبل میری زندگی تبدیل ہوئی، میں اس وقت 24 سال کی ایک لڑکی تھی جس کے بازوں میں ایک بچہ تھا اور اپنی 25ویں سالگرہ منا رہی تھی۔ اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ان 10 برسوں کے دوران میں ماں بنی، ایک اداکارہ بنی، کچھ کھو گیا اور کچھ علیحدہ ہوا جبکہ اس دوران میں نے کامیابی اور شہرت بھی دیکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس دوران محبت بھی ہوئی۔ ماہرہ کے مطابق اسی دوران ان کی امیدیں بھی ٹوٹیں اور زیادہ وقت اپنی ہمت جوڑنے میں ہی لگایا۔ ماہرہ کہتی ہیں کہ کاش میں یہاں مزید کچھ لکھ سکتی لیکن شاید کسی اور دن ضرور لکھوں گی، تاہم آج تک ملنے والی ہر چیز پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کے ساتھ کے بغیر کچھ نہیں بن سکتے جو ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، تاہم آپ سب میری کامیابی کی وجہ ہیں۔ماہرہ خان نے لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ میں ہر ممکن طریقے سے آپ کی اس محبت کا حق ادا کروں گی۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ آج میں 35 سال کی ایک خاتون ہوں جس کا ایک 10 سالہ لڑکا ہے لیکن وہ اب بھی میری بانہوں میں لپٹا رہتا ہے۔ ماہرہ خان نے سالگرہ کے موقع پر دی جانے والی مبارکباد پر بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا