منشا نے مجھے بہتر انسان بننے میں مدد کی

0
0

رواں ماہ نامور اداکارہ منشا پاشا سے منگنی کرنے والے سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ منشا کی وجہ سے وہ خود کو ایک بہتر انسان بنا پائے ہیں۔جبران ناصر نے اپنی منگنی سے قبل ایک انٹرویو میں منشا پاشا کے حوالے سے بات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔منشا پاشا سے منگنی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ‘زندگی میں آپ ایک ایسے مقام پر آجاتے ہیں جب آپ کو لگتا ہے کہ اب آپ شادی کے لیے تیار ہیں، وقت بھی صحیح تھا اور ہم دونوں اس فیصلے سے بیحد خوش ہیں’۔اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے جبران ناصر نے بتایا کہ ‘میں ان کے ساتھ خوشی محسوس کرتا ہوں، وہ مجھے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں اور ہمیشہ سے سپورٹ کرتی آرہی ہیں’۔جبران ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں ایسی ہی ایک لڑکی کے ساتھ زندگی گزارنے کا خواہش مند تھا اور میں کوشش کررہا ہوں کہ وہ بھی ایسا ہی محسوس کرے’۔سماجی کارکن کے مطابق ‘میں ان (منشا) کی وجہ سے خود کو بہتر انسان بنا پایا ہوں، تو اگر کسی کا آپ کی زندگی پر اتنا مثبت اثر پڑ رہا ہے تو یقیناً مجھے ایسے رشتے کی خوشی ہی منانی چاہیے’۔منشا پاشا کا انتخاب کرنے کے سوال پر جبران ناصر نے بتایا کہ ‘ہم دونوں کا تعلق دو الگ شعبوں سے ہے، تو جب مشکل پڑتی ہے اور اس وقت میں جو آپ کا ساتھ دیتا ہے تو اس کے بارے میں بعد میں اندازہ ہوتا ہے کہ اصل رشتہ تو یہی ہے، جہاں ایک دوسرے کا خیال موجود ہے، تب سوچا جاتا ہے کے ہمیں اس رشتے سے کیا چاہیے، لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ دوسرے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے’۔اداکارہ کو اپنی زندگی سے جوڑ کر ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے سوال پر جبران ناصر کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ ‘وہ سمجھدار ہیں اور اپنے فیصلے خود لے سکتی ہے، میں کون ہوتا ہوں اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے والا، وہ بچی نہیں اس نے خود اپنے آپ کو خطرے میں ڈالا ہے’۔جبران ناصر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے منشا پاشا کو ایک گھٹنے پر بیٹھ کر روایتی انداز میں شادی کی پیشکش نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ نہیں کہہ رہا کہ لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، لیکن ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ لمحات خود ہوکر گزر جاتے ہیں کوئی سوچ کر کچھ نہیں کرسکتا’۔یاد رہے کہ جبران ناصر اور منشا پاشا نے رواں ماہ 22 دسمبر کو منگنی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا