اویسی نے کہا کہ ’’امت شاہ صاحب، جب تک سورج پورب سے طلوع ہوتا رہے گا ہم سچ کہتے رہیں گے۔ این پی آر، این آر سی کی طرف پہلا قدم ہے‘‘۔
نئی دہلی۔ حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے قومی آبادی رجسٹر ( این پی آر) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس ( این آر سی) پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا کرارا جواب دیا ہے۔ اویسی نے این پی آر کی مخالفت کرتے ہوئے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا ’’ وزیر داخلہ ملک کو گمراہ کیوں کر رہے ہیں؟ پارلیمنٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ اویسی جی این آر سی پورے ملک میں نافذ ہو گا۔ امت شاہ صاحب، جب تک سورج پورب سے طلوع ہوتا رہے گا ہم سچ کہتے رہیں گے۔ این پی آر، این آر سی کی طرف پہلا قدم ہے‘‘