اوگاڈوگو، 25 دسمبر (ژنہوا) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے صوبہ سوم میں فوجی قافلہ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مہم چلائی جس میں 60 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ایک سیکورٹی اہلکار نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر یہ اطلاع دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کچھ نامعلوم مسلح افراد نے صوبے کے اربدا علاقے میں ایک فوجی قافلہ پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مہم چلائی جس میں تقریبا 60 دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق اس حملہ میں برکینا فاسو کی فوج کے چار جوان بھی مارے گئے ہیں۔ برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں سیکورٹی کے حالات سنگین ہیں جہاں روزانہ اس قسم کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔
قابل غور ہے کہ سال 2015 سے برکینا فاسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 700 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جس میں 200 فوجی بھی شامل ہیں. اس کے علاوہ ہزاروں لوگو ں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی ہے۔