یو این آئی
کابل// افغانستان کے شمالی بلخ صوبہ میں منگل کو طالبان جنگجووں کے حملے میں سات جوانوں کی موت اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔ وزارت دفاع نے اس حملے کی تصدیق کی ہے ۔وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ حملے میں افغان نیشنل آرمی (اے این اے ) کے سات جوانوں کی موت ہوگئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بلخ ضلع کے دولت آباد کے خلی گلی علاقہ میں افغان نیشنل آرمی (اے این اے ) اور ڈائرکٹوریٹ آف نیشنل سیکورٹی (این ڈی ایس) کے جوائنٹ آرمی بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔اس حملے میں فوج کے تین جوان اور ملک کی قومی خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کے تین ملازم زخمی ہوگئے تھے ۔اس سے پہلے صوبائی افسر نے بتایا کہ صوبہ کے شمال مغربی حصہ میں دہشت گردانہ حملے میں دس جوانوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔وزارت نے اپنے بیان میں حملہ آوروں کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں کرائی ہیں لیکن صوبائی حکام نے بتایا کہ فوجی کیمپ میں گاڑیوں اور موٹر سائکلوں سے آئے کئی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔قندوز ضلع میں پیر کو طالبانی دہشت گردانہ حملے میں ایک امریکی جوان کی موت ہوگئی تھی