جموں و کشمیر بینک کی جانب سے سنجک کرگل میں نئی شاخ کا افتتاح

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر بینک نے کل کرگل ضلع کے چٹکان تحصیل کے سنجک گاؤں میں اپنی ایک نئی شاخ کا افتتاح کیا۔ نئی سال کی نوید کہلائے جانے والے تہوار لوسر کی آمد آمد پر جموں و کشمیر بینک نے یہ تحفہ لداخ خطے میں لوگوں کو دیا۔ زونل ہیڈ لداخ سیوانگ ڈورجے نے اس نئی شاخ کا افتتاح کیا جب موقع پر متعدد گاہک، تاجر اور بینک افسراں موجود تھے۔ زونل ہیڈ نے کہا کہ آنے والے لوسر تہوار کے موقع پر جے اینڈ کے بینک اپنی خدمات کا دائرہ اس خطے میں بڑھا رہا ہے تاکہ لوگوں کی مالی ضرورتوں کا خیال بھی رکھا جائے اور انکو مالی حفاظت بھی مہیا رہے۔ اس نئی شاخ کی افتتاح سے کرگل کلسٹر میں جے کے بینک شاخوں کی تعداد14اور لداخ زون میں یہ تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔ مجموعی طور پر اب جے کے بینک شاخوں کی تعداد948ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا