شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کی طرف سے پونچھ میں ایک میٹنگ کا انعقاد

0
0

تنویر پونچھی
پونچھ// آج شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے زیر اہتمام پونچھ میں ایک روزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انجمن تنظیم المومنین منڈی کے صدر نجم جعفری کے علاوہ شیعہ فیڈریشن کے برگزیدہ لوگوں نے شرکت کی میٹنگ میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں افتخار حسین بزمی صابر بٹا سید قلب عباس موسوی ماسٹر عارف علی میر گوہر علی میر باقر حسین رضوی مقبول قلی کفایت صوفی سید صالح رضوی رشید میر ڈاکٹر میر حسین جعفری بھی موجود رہے اس موقع پر سید نصرت شاہ چیف آرگنائزر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کو بچانا انسان کا بڑا فریضہ ہے اور یہی شیعہ فیڈریشن کا نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ آپسی رواداری اسلام کا بنیادی مقصد ہے جس کو لے کر تنظیم ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی انہوں نے کرسمس کے تہوار پر پوری عیسائی برادری کو مبارکباد بھی پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا