کھیتی بھاڑی کے متعلق لیں گے جانکاری
اعجاز الحق بخاری
پونچھ ؍؍کھیتی سے جڑے کاشت کاروں کا کپیکس بجٹ فار یو ٹی کے تحت یہاں سے ڈی سی کی قیادت میں جموں روانہ ہوا جسکو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یاوو نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اس موقعہ پر چیف اگری کلچر آفیسر ایم واء چوہدری نے بتایا کہ کسانوں کا جتھا سرنکوٹ اور مینڈھر سے بھی روانہ ہوا ہے جس کا مقصد کسانوں کی بیرون ضلع کی کاشت کاری کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے کہاکہ سرکار کی کوشش ہے کاشت کاروں کی فلاح کے لئے مختلف طرح کی سرگرمیاں کی جائیں جسکی یہ بھی ایک کڑی ہے انہوں شامل کسانوں کو کہا کہ وہ پونچھ کی زرخیز مٹی ہر طرح کی کاشت کاری کریں اور سرکاری اسکیموں سے فائدہ حاصل کریں۔