نظام کے بارے میں لوگوں کو میڈیا کے ذریعے بیداری پیدا کریں

0
0

محکمہ محنت و روزگار نے ورکروں کی بہبودی کیلئے 400کروڑ روپے خرچ کئے : فاروق خان

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سماج کے مستحق طبقوں کے مفاد کو فروغ دینے کی غرض سے محکمہ محنت و روزگار نے 2011-19کے دوران محکمہ کی مختلف سکیموں کے تحت مستحقین کی بہبودی کے لئے 400کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔اِن باتوں کا اِظہار لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقد ہ کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ کے دوران اُنہیں بتایا گیا کہ 4.09لاکھ ورکر بلڈنگ اینڈ اَدرکنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ ( بی سی ڈبلیو ڈبلیو بی )کے ساتھ رجسٹر کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ وائی پی سمن، لیبر کمشنر عبدالرشید وار ،سی ای او / سیکرٹری بی سی ڈبلیو ڈبلیو بی مظفر احمد پیر ، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ محنت بی ایچ کیفی و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔سیکرٹری موصوف نے مشیر موصوف کو محکمہ محنت و روزگار کی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 221لاکھ روپے بطور ریوینو حاصل کیا گیا ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے پروڈنٹ فنڈ کمشنر جے کے اور ریجنل پروڈنٹ فنڈ کمشنر ای پی ایف او کو ہدایت دی کہ وہ نئے نظام کے بارے میں لوگوں کو میڈیا کے ذریعے بیداری پیدا کریں۔اسی طرح سینٹرل ای پی ایف او کے تحت اضافی فوائد جو یکم نومبر 2019ء سے جموں وکشمیر میں نافذالعمل ہوئے ہیں کے بارے میں بھی لوگوں کو جانکاری دیں۔ فاروق خان نے سماج کے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والی بچیوں کی مالی امداد میں اضافہ کرنے اور حاملہ خواتین کے مفاد کو ترجیحی دینے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے رجسٹر شدہ ورکروں کے طلباء کے لئے پروفیشنل ڈگری حاصل کرنے کے لئے صد فیصد مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی ایک تجویز تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ ورکروں کی طبی نگہداشت اور پنشن فراہم کرنے سے متعلق معاملات بھی میٹنگ کے دوران زیر بحث آئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا