ہندوستانی معیشت کیلئے2019مایوس کن رہا

0
0

مکیش امبانی کی دولت 17 ارب ڈالر سے بڑھ کر 61 ارب ڈالر
یو این آئی

نئی دہلی؍؍ ایشیا کی سب سے بڑی کمپنی – ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل) کے مالک مکیش امبانی کی دولت میں سال 2019 میں 17 ارب ڈالر کا زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ دولت تقریباً 61ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے ۔ہندوستانی معیشت کے لحاظ سے 2019بلاشبہ اچھا نہیں رہا ہو مگر ایشیا کے سب سے بڑے سرمایہ دار مکیش امبانی کی لئے 2019کاسال بہت نتیجہ خیز رہا۔‘ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس’ کے مطابق اس سال مسٹر مکیش امبانی کی دولت 17 ارب ڈالر بڑھ کر 23 دسمبر کو 60.8 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔مسٹر امبانی کی ملکیت میں اضافہ میں اہم کردار آرآئی ایل کے شیئر کا رہا جس کی قیمت میں اس سال 40 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ علی بابا گروپ کے بانی جیک ما (اب رٹائرڈ) کے خالص اثاثہ میں اس سال 11.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ امریکہ کے انٹرنیٹ اور خلائی علاقے کے کاروباری جیف بیجاس کی دولت سال کے دوران 13.2 ارب ڈالر گھٹ گئی۔آرآئی ایل کا سال 2021 کے شروع میں گروپ کے قرض کو صفر پر لانے کا ارادہ ہے ۔ اس کا منصوبہ اپنے کیمیکل کے کاروبار کا حصہ سعودی عرب کی تیل کمپنی کو فروخت کرناہے ۔ اس کے علاوہ گروپ ٹیلی کمیونیکیشن اور خوردہ کاروبار کو پانچ سال کے اندر اندر اسٹاک مارکیٹس میں بھی درج کرائے گا۔آر آئی ایل نے 5 ستمبر 2016 کو ‘ریلائنس جیو’ کے ذریعہ ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں قدم رکھا اور مفت کال اور سستا ڈیٹا دستیاب کراکر تہلکہ مچا دیا۔ اس کے سبب بھاری قرض کے بوجھ کے تلے دبی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں یا تو اس کاروبار سے باہر نکل گئیں یا دوسرے کے ساتھ ضم ہوگئیں۔ ‘جیو’ نے صرف تین سال میں ہی ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں 35 کروڑ گاہک بنا لئے ۔ریلائنس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت سال 2016 کے بعد سے اب تک تقریبا تین گنا ہو چکی ہے ۔ ملک کی دس لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مارکیٹ کیپٹل کا کریڈٹ حاصل کرنے والی آرآئی ایل کی مارکیٹ پونجی 9،85،334.10 لاکھ کروڑ روپے کی ہے اور جو ہندوستانی کمپنیوں میں سب سے زیادہ ہے ۔
قومی قبائلی رقص میلہ چھتیس گڑھ ؛25 ریاستیں شریک ہوں گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا