میراث یوتھ کلچرل پروگرام

0
0

صوبائی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا، مقامی فنکاروں کی حوصلہ کرنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران ’’ میراث‘‘ یوتھ کلچرل نامی کے انتظامات کا جائز ہ لیا۔ ڈویژنل کمشنر نے کلچرل اکیڈیمی کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کے کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔اُنہوں نے ناظم تعلیم کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ فنکاروں کے لئے ریفرشمنٹ کا انتظام کریں۔اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ اپنے اپنے طور سے اس پروگرام کے لئے حتمی شکل دیں گے جبکہ ڈی سی سری نگر تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔واضح رہے کہ 11؍ جنوری2020ء کو ٹیگورہال سری نگر میں کلچر ل اکیڈیمی کے اشتراک سے انجلز کلچرل اکیڈیمی اِس پروگرام کا انعقاد کرے گی۔صوبائی کمشنر نے متعلقین کو ہدایات دیں کہ وہ مقامی فنکاروں کو فروغ دیں۔ایڈیشنل کمشنر کشمیر بلال احمد بٹ ، ناظم تعلیم محمد یونسل ملک ، ایڈیشنل ڈی سی سر ی نگر محمد حنیف بلخی اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا