حیدرآباد انکاونٹر۔ملزمین کی لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا گیا

0
0

حیدرآباد؍؍شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث ملزمین کی لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم آج صبح کیا گیا جس کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایمس) کے سینئر ترین فارنسک میڈیسن ڈاکٹرس پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیاگیا تھا۔ یہ تین رکنی بورڈ ایمس کے ڈپارٹمنٹ آف فارنسک میڈیسین اینڈ ٹاکسی کالوجی کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا جو کل شب قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت پہنچا جس نے پیر کی صبح،حیدرآباد انکاونٹر کے ملزمین کی لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا۔ ڈاکٹرسدھیر کے گپتا پروفیسر کی زیر قیادت فارنسک ماہرین کی ٹیم میں پروفیسرڈاکٹر آدرش کمار رکن’ اسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرابھیشیک یادو ممبر سکریٹری بنائے گئے تھے ۔ڈاکٹر ورون چندرن سینئر میڈیکل آفیسر بھی اس ٹیم میں شامل تھے جنہوں نے لاشوں کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے سلسلہ میں تعاون کیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے ہدایت دی تھی کہ ان لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا جائے اور ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو رپورٹ پیش کی جائے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا