ہندوستان نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا خیرمقدم کیا

0
0

نئی دہلی؍؍ ہندوستان نے افغانستان میں ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا پیر کے روز خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک کے سبھی فریق جمہوریت کو مضبوط کرنے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں نامہ نگاروں کے ایک سوال پر کہا کہ ہم افغانستان میں 28 ستمبر کو ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ملک کی جمہوریت کو محفوظ اور مضبوط کرنے کے لئے تمام لیڈروں اور اداروں کی تعریف کرتے ہیں ۔ مسٹر کمار نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شکایات کا آزالہ قانونی عمل کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ حتمی نتائج کا وقت پر اعلان ہو سکے ۔ انہوں نے امید ظاہر کہ افغان لیڈر اور دیگر فریق جمہوریت کومزیدمضبوط کرنے اور دہشت گردی کے سنگین چیلنج سے مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستان افغانستان کی حکومت اور وہاں کے لوگوں کے سماجی اقتصادی ترقی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اس کے ساتھ عہد بند ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا