نائیجیریا ساحل سے یرغمال بنائے گئے 18ہندوستانی رہا

0
0

یواین آئی

ابوجا//نائیجیریا سے گزرتے وقت سمندری لٹیروں کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے 18ہندوستانی شہریوں کو رہا کردیاگیا ہے ۔ نائیجیریا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے پیر کو یہ اطلاع دی۔نائیجیریا میں ہندوستانی مشن نے ایک ٹویٹ کر کے کہا،‘‘نائیجیریائی بحریہ اور شپنگ کمپنی نے تین دسمبر کو ایمٹی نیو کانسٹیلیشن نامی جہاز سے یرغمال بنائے گئے 18ہندوستانی کی رہائی کی تصدیق کی ہے ۔ان کی صحیح سلامت رہائی کے لئے کام کرنے ولاے سبھی لوگوں کاشکریہ۔’’ سمندری حالات پر نظر رکھنے والی عالمی ایجنسی اے آر ایکس میری ٹائم نے کہا کہ تین دسمبر کی شامل کو ہانگ کانگ کی جانب سے جانے والے نیو کانسٹیلیشن نامی جہاز کو سمندری لٹیریوں نے یرغمال بنا لیاتھا۔جہاں نائیجیریا کی سمت سے گزر رہا تھا۔تبھی سمندری لٹیروں نے اسے یرغمال بنالیا۔اس جہاز پر 18ہندوستانیوں سمیت پائلٹ عملے کے کل 19افراد سوار تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا