ریاست میں فنکاری شعبہ سے جڑے لوگوں کو حکومت نظر انداز نہ کرے:شبیر ترالوی

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ریاست جموں و کشمیر میں شعبہ فنکاری سے جڑے ہو? لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے مگر حکومتی سطح پر اس طبقہ کے لوگوں کی کوئی بھی معاونت حاصل نہ ہے چونکہ یہ شعبہ ریاست کی وراثت تہذیب و تمدن کو زندہ رکھنے میں کلیدی رول رکھتے ہیں آج ایک مشہور گلوکار شبیر ترالوی جن کا تعلق ضلع راجوری کے گاؤں ترالہ سے ہے اور سابق منسٹر و ممبر لیجسلیٹو اسمبلی درہال بدھل چوہدری زلفقار علی کے گاؤں سے ہی تعلق رکھتے ہیں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئیکہا کہ ریاست بھر کے فنکاروں کے ساتھ سرکار کی طرف سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ یونین ٹریٹری آف جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ پورے جموں و کشمیر کے فنکاروں کو مختلف ذرائع سے معاونت کریں اور خصوصی طور سے جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کو اس طبقہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بھی ایک سرکولر جاری کریں جس سے اس طبقہ کے لوگ اپنے آپ کو غیر فعال نہ سمجھیں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت ایک سرے کرائے جس میں ایسے لوگوں کو چن کر حکومت کے سامنے لائیں تاکہ یہ لوگ اور بہتر انداز میں اپنی ثقافت کی راہنمائی کر سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا