پْرانے بس اڈہ راجوری میں تار کول بچھائی جائے

0
0

بجلی کے غیر اعلانیہ کٹ کو بند کیا جائے:میونسپلٹی کونسلر سنجے شرما کی ڈی سی راجوری سے اپیل
عمرارشدملک

راجوری ؍ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کے کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 9 راجوری کے کونسلر سنجے شرما نے کہا کہ ہمیں اْمید ہے کہ راجوری میں تعمیروترقی کا نیا آغاز ہوگا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے محمد نظیر شیخ راجوری میں بطور ڈی سی تعینات ہوئے ہیں اس دن سے راجوری میں بہترین کام ہورہے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ پْرانے بس اڈہ راجوری کی طرف بھی توجہ مرکوز کریں کیونکہ 6 ماہ قبل بس اڈہ کی مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن پھر اچانک سے کام بند ہوگیا اور آج تک تار کول بچھانے کا کام شروع نہیں کیا گیا جس وجہ سے مقامی تاجروں، مسافروں اور مسافر گاڑی والے سب مشکلات میں ہیں اس لئے انتظامیہ بس اڈہ پر تار کول بچھانے کا کام جلد شروع کرے۔ سنجے شرما نے مزید کہا کہ بجلی نظام بھی مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے کیونکہ ہر روز بغیر اعلانیہ بجلی کٹ ہو جاتی ہے جس سے کافی پریشانی بھی پیدا ہوتی ہے اور ساتھ میں بچوں کے امتحانات کا وقت قریب ہے لیکن رات بھر بجلی بند رہنے سے بچوں کی پڑھائی بھی نہیں ہو پا رہی ہے اس کے علاوہ رات کو بجلی کٹ سے چوریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں بجلی محکمہ اور خاص طور پر ڈی سی راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کٹوتی میں کمی کے لئے بہتر راستہ نکالیں اور بس اڈہ پر تار کول بچھانے کے لئے بھی متعلقہ محکمہ کو ہدایت دے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا