بڈگام؍؍ڈی سی بڈگام طارق حسین گنائی نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں مختلف سیکٹروںمیں بی ٹو وی ٹو پروگرام کے دوران ہاتھ میں لئے گئے کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس میٹنگ میں مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ آر ڈی ڈی سیکٹر میں 72کاموں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے اب تک 41کاموں کو مکمل کیا جاچکا ہے۔اسی طرح پی ایچ ای میں 29،صحت میں 15،آر اینڈ بی میں 7اورتعلیم کے شعبے میں 22کام ہاتھ میں لئے گئے ہیں جن میں سے 20کاموں کو مکمل کیاجاچکا ہے جب کہ باقی ماندہ کام تکمیل کے مختلف مراحل سے گذر رہے ہیں۔ا س سے قبل ایک اور میٹنگ میں ڈی سی نے التوأ میںپڑے پروجیکٹو ں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ 115پروجیکٹوں کو 382کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجارہا ہے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے آفیسروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام میں سرعت لاکر التوأ میں پڑے پروجیکٹوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔