بارہمولہ؍؍چندی لورا ٹنگمرگ میں آج تین روزہ ووشو چیمپین شِپ اختتام پذیر ہوئی۔اختتامی تقریب پر ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجودتھے۔چیمپین شِپ میں مختلف زمروں کے 180ووشوکھلاڑیوں نے شرکت کی۔مہمان خصوصی نے اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود کی بدولت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ایک نئی سمت بخشنے میں مدد ملتی ہے۔انہوںنے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ آگے آکر کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیں۔انہوںنے بعد میں بہترین کھلاڑیوں میں ایوارڈ اورانعامات تقسیم کرکے ان کی عزت افزائی کی۔