نئی دہلی؍؍ یوروپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے آج وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بین الاقوامی اہمیت کے مختلف امور پر بات چیت کی۔مسٹر مودی نے مسٹر مشیل کو کونسل کے صدر کے عہدہ کا کام کاج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کامیاب مدت کار کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مسٹر مشیل کی قیادت میں ہندستان اور یوروپی کونسل کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔وزیراعظم نے اسی برس اقوام متحدہ کے اجلاس سے علیحدہ نیویارک میں مسٹر مشیل کے ساتھ ان کی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان بی ٹی آئی اے ، کنیکٹیوٹی پارٹنرشپ، یورو پول، دہشت گردی سے مقابلہ اورماحولیاتی تبدیلی جیسے باہمی دلچسپی کے امور پر پیش رفت کے لئے پرعزم ہے ۔دونوں لیڈروں نے آئندہ برس بریسلز میں ہندستان۔ یوروپی یونین چوٹی کانفرنس کے جلد انعقاد پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ اس کانفرنس کی تاریخ کو سفارتی ذرائع سے حتمی شکل دی جائے گی۔