نئی دہلی؍؍نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے خاندانی نظام کو ہندوستانی ثقافت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ہفتے کے روز کہا کہ سماج میں بزروگوں کے تئیں افکار و خیالات میں تبدیلی لانے کی ضروت ہے تاکہ خاندانی رشتوں کو استحکام ملے ۔ مسٹر نائیڈو نے یہاں نائب وائس پریسیڈنٹ ہاؤس میں ایک کتاب کی تقریب رسم اجراء میں کہا کہ خاندانی نظام کو مضبوط کرنا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ خاندانی اقدار ہندوستانی ثقافت کی بنیادی رکن ہے جن کی حفاظت کی جانی چاہیے ۔ اس مقصد سے اسکولی زندگی سے بزرگوں کا احترام کرنا سکھایا جانا چاہیے ۔ یہ کتاب ‘ہیلتھ اینڈ ویلبی اِنگ ان لیٹ لائف :پرسپیکٹیو فرام انڈیا’ ایمس نئی دہلی کے ڈاکٹر پرسون چٹرجی نے تحریر کی ہے ۔ وہ ضعیف العمری کے امراض کے ماہر ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے مغربی ثقافت سے متاثر ہونے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سماج کو قدیم نظام خاندانی کی جانب لوٹنا ہوگا۔ بچوں کو خاندانی اقدار، ثقافت اور روایتوں کا احترام کرناہوگا۔