کمیشنر سکریٹری اجیت کمار ساہو نے کیا پونچھ کا دورہ

0
0

سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد افسران و سول سوسائٹی سے ڈاک بنگلہ پونچھ میں کی تفصیلی میٹنگ
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍کمیشنر سکریٹری پی ایچ ای نے آج پونچھ کا ایک روزہ دورہ کیا جس دوران انہوں نے ضلع میں ہو رہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوام سے ملاقات کر کے انہیں درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا ۔اس سلسلے میں انہوں پہلے سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بعد ازاں ڈاک بنگلہ پونچھ میں ضلع کے اعلیٰ افسران جن میں ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک زادہ شیراز الحق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس پونچھ رمیش انگرال ایکس ای این پی ڈی ڈی مقبول نائک ایک ای این پی ایم جی ایس وائی و پی ایچ ای کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ قیوم میر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر شکیل لون اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پونچھ جگل کشور شرما کے علاوہ بی ڈی سی چیئرمین بھی شامل ہیں موجود رہے جبکہ ضلع بھر سے دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیداران و ملازمین بھی موجود رہے۔ میٹنگ میں کمشنر سکریٹری موصوف کو ایگریکلچر ہارٹی کلچر پی ڈی ڈی پی ایچ ای تعلیم محکمہ کے تحت ہو رہے ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے کمشنر سکریٹری موصوف کو بتایا کہ پونچھ میں میووں کی بھی پیداوار ہوتی ہے مگر مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بہترین نتائج پر پہنچنے سے محروم رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع ہسپتال میں ہو رہے ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی سکریٹری موصوف کو جانکاری دی ۔اس دوران کمشنر سکریٹری نے نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لانے کی بھی ہدایات دیں۔ اس دوران ایوشمان بھارت کی کارکردگی کو بھی بتایا گیا ۔اس سلسلے میں بتایا گیا کہ ایوشمان بھارت کے تحت سی ایچ سی منڈی پہلے نمبر پر ہے جبکہ سی ایچ سی منڈی ریاستی سطح میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ایوشمان بھارت کے تحت 1400000 روپے مستحقین تک پہنچ چکے ہیں محکمہ تعلیم میں جسمانی و ذہنی طور سے معذور بچوں کی تعلیم کی لیے ایک ہوسٹل کی تعمیر کے لیے بھی سی ای او پونچھ کو ہدایات جاری کیں جبکہ سکولوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ایکس ای این پی ایچ ای کو ہدایات جاری کیں۔ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت ہو رہے کاموں سے متعلق بھی کمشنر سکریٹری موصوف کو جانکاری دی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا