میونسپل کمیٹی ٹھنہ منڈی کی جانب سے ایس بی ایم کے متعلق پروگرام منعقد
عمران خان
تھنہ منڈی ؍؍تھنہ منڈی میو نسپلٹی کی جانب سے سرکاری مڈل سکول تھنہ منڈی میں سواچھ بھارت کی مناسبت سے ایک بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر تحصیلدار تھنہ منڈی انجم خان ایس ڈی پی او سجاد خان ،ایس ایچ او جاوید ملک کے علاوہ ای او تھنہ منڈی قاسم چوہدری سر پنچ اورپنچ اور مقامی لوگوں کے علاوہ اسکولی بچوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر بولتے ہوئے شکیل احمد میر نے کہا کے صفائی ستھرائی نصف ایمان ہے ہمیں اپنے ماحول محلے اسکول دفتر گھر کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکیں ۔میر نے مذید کہا ہر شخص کو اپنے ماحول کوصاف رکھنے میں ذاتی ذمداری لینی ہو گی تبھی جاکر ایک صحت مند اور بیماریوں سے پاک معاشرے میں ہم رہ سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او نے بھی صفائی کے بارے میں حاضرین کو تفصیلی معلومات فراہم کی تحصیلدار تھنہ منڈی نے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کے شکیل احمد میر کی قیادت میں میونسپلٹی بہترین کام انجام دے رہی ہے اور اس کا واضح ثبوت صفائی سے عیاں ہوتا ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے ایس بی ایم سے متعلق ایک ناٹک کمیٹی کے ذریعے عوام اور اسکولی کو جانکاری فراہم کی جسکو لوگوں اور اسکولی بچوں نے بہت پسند کیا دیگر مقررین میں مشتاق ٹھکر ،حاجی محمد حمید ،طاہر شال، ماسٹر فضل وغیرہ موجود رہے۔