کٹھوعہ میں دھند کے باعث میں معمولات زندگی متاثر ،ٹریفک نظام بُری طرح متاثر
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍دھُندکاایساجھُنڈکہ گاڑی چالک شیشے میں اپناچہرہ بھی پہچاننے سے قاصرہوگیا! ضلع کٹھوعہ میں دھند کے باعث میں معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر آج پورے دن دھند کا راج جاری رہا جسکے باعث گاڑی چلکوں کو گاڑیاں چلانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صبح کے اوقات میں کٹھوعہ میں دھند انتہائی ذیادہ رہتی ہے جسکی وجہ سے اسکول اور کام کاج کے سلسلے میں جارہے لوگوں کو بھی مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آج تیسرے روز بھی دھوپ غائب رہی جسکی وجہ سے سردی میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے، ضلع کے پہاڑی علاقوں میں حالیہ دنوں ہوئی برفباری کے کارن پہاڑی علاقہ جات میں سرحدی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے جسکا عصر میدانی علاقوں میں میں بھی ہو رہا ہے کٹھوعہ میں درجہ حرارت 11 اعشاریہ 1 ڈگری، بسوہلی میں 9.2 ڈگری، بلاوار 14 ڈگری، جبکہ بنی میں 7 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دھند اور سخت سردی کا راج آج بھی مسلسل تیسرے دن بھی جارہی رہا۔