’غلط فہمیاں ہیں،دُورکریں گے‘

0
0

شہریت ترمیمی قانون کو سمجھانے کیلئے تین کروڑ کنبوں کے پاس جائے گی بھاجپا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍بی جے پی ملک بھر میں اس قانون کی حمایت میں اور غلط فہمی دور کرنے کیلئے تین کروڑ کنبوں کے پاس جائے گی۔ اتنا ہی نہیں وہ جگہ جگہ اس کیلئے پریس کانفرنس بھی کرے گی۔شہریت ترمیمی قانون کو سمجھانے کیلئے تین کروڑ کنبوں کے پاس جائے گی بی جے پی ، 250 پریس کانفرنس کرے گی۔سی اے اے کو سمجھانے کیلئے تین کروڑ کنبوں کے پاس جائے گی بی جے پی ، 250 پریس کانفرنس کرے گی۔شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ملک بھر میں احتجاج تیز ہوگیا ہے۔ حکومت کے اندر ہی کئی گروپ کا خیال رہے کہ حکومت نے اس کو لے کر صحیح طریقہ سے تشہیر نہیں کی ، جس کی وجہ سے لوگ غلط فہمی کے شکار ہوگئے اور سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ اب بی جے پی ملک بھر میں اس قانون کی حمایت میں اور غلط فہمی دور کرنے کیلئے تین کروڑ کنبوں کے پاس جائے گی۔ اتنا ہی نہیں وہ جگہ جگہ اس کیلئے پریس کانفرنس بھی کرے گی۔بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن بھوپیندر یادو نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے طے کیا ہے کہ آنے والے 10 دنوں میں ہم ایک خاص مہم لانچ کریں گے ، جس کے تحت ہم تین کروڑ کنبوں سے ملیں گے۔ اس میں شہریت ترمیمی قانون پر لوگوں تک اپنی بات پہنچائیں گے۔ اس قانون کی حمایت میں ہم جگہ جگہ 250 سے زیادہ پریس کانفرنس منعقد کریں گے۔بتادیں کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اس کی حمایت کرنے والی جے ڈی یو اور ایل جے پی نے کہا ہے کہ حکومت کو اس قانون سے متعلق لوگوں کی غلط فہمی دور کرنی چاہئے۔ راجیہ سبھا رکن سوپن داس گپتا نے گزشتہ دنوں کولکاتہ میں ایک پریس کانفرنس کر کے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اس معاملہ پر پرنٹ میڈیا میں تشہیر کرے اور بتائے کہ یہ قانون کسی کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ ہفتہ کو قومی راجدھانی دہلی میں بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے بی جے پی دفتر میں اس سلسلہ میں پاراٹی لیڈروں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا