سی اے اے مظاہرے :منگلورو میں کرفیو کی مدت بڑھی

0
0

بینگلورو؍؍شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )پر مختل سیاسی پارٹیوں اور تینظیموں کے دھرنا-مظاہروں کے پیش نظر کرناٹک کے منگلورو میں احتیاط کے طورپر نافذ کرفیو کی مدت 22دسمبر کی آدھی رات تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے ۔یہ قدم امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھایاگیاہے ۔ کرناٹک کے چیف سکریٹری رجنیش گوئل نے پولیس ڈائریکٹر جنرل اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کی اپیل پر جمعرات کی رات ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے منگلورو شہر اور جنوبی کنڑ ضلع میں 48گھنٹوں کے لئے انٹرنیٹ سروس ملتوی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ افواہوں اور فرضی پیغامات کی تشہیر کو روکنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیاہے ۔ منگلورو کے پولیس کمشنر پی ایس ہرش نے بتایا کہ مختلف مقامات سے ملی رپورٹ کے مطابق کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کی گئی ہے ۔ان واقعات کوپھیلنے سے روکنے اور امن و قانون بنائے رکھنے کے لئے کرفیو لگایاگیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو مظاہرین کئی جگہوں پر مشتعل ہوگئے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔انہیں کھدیڑنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی اور فائرنگ بھی کرنی پڑی۔ پرتشدد مظاہرے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش نے کہاکہ مظاہرین نے تھانے پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو مارنے کی کوشش کی۔انہیں روکنے کے لئے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں 20سے زیادہ پولیس اہلکارو زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔تشدد میں زخمی دو لوگوں کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ان کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں سابق میئر اشرف اور ایک صحافی بھی زخمی ہوا ہے ۔تشدد کے پیش نظر جنوبی کنڑ ضلع کے سبھی اسکولوں کو آج بند رکھاگیاہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا