بونیار ،رفیع آباد اوراوڑی بلاک کے سرپنچ ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے ملاقی

0
0

مختلف ترقیاتی معاملات اورمطالبات کے بارے میں جانکاری دی
لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍بونیار،رفیع آباد اوراوڑی بلاکوں کے سرپنچوں نے آج ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے ساتھ ملاقات کی اورانہیں اپنے متعلقہ بلاکوں کے ترقیاتی معاملات اورمطالبات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔وفد نے پنچایتی راج اداروں کو مزید اختیارات دینے کی بھی مانگ کی تاکہ ان کے علاقوں میں ترقیاتی عمل میں سرعت لائی جاسکے۔اس دوران انہوںنے شیڈول کے دوران بجلی کی بے قاعدہ سپلائی کے علاوہ معقول راشن کی فراہمی اوردیگر اہم خدمات کی دستیابی کو بھی اجاگر کیا۔ترقیاتی کمشنر نے وفود کو غور سے سُنا اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے معاملات اور مطالبات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوںنے سرپنچوں پر زوردیا کہ وہ سماج میں ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا