ناظم باغبانی نے زاوورہ میں ہائی ٹیک اخروٹ نرسری کا دورہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ناظم باغبا نی کشمیر نے آج زاوورہ میںسرینگر میں ہائی ٹیک اخروٹ نرسری کا دورہ کیا۔اُن کے ہمراہ چیف ہارٹیکلچر آفیسر سرینگر ،ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔اس موقعہ پر انہوںنے ہارٹیکلچر نرسری میں جاری تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ محکمہ باغبانی کا یہ ایک مثالی پروجیکٹ ہے جہاں مختلف میوئوں مثلاً سیب،گلاس ،آڑو ،خوبانی ،اخروٹ اوربادام کی پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ ان فصلوں کے بہتر معیار کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس سینٹر میں اعلیٰ معیاری پیداوار کے لئے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ناظم باغبانی نے تمام متعلقین پر زوردیا کہ وہ سینٹر کے تعمیراتی کام کی سرگرمیوں میں سرعت لائی تاکہ اسے مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ یہ سینٹر کالج کے طلبأکے لئے ایک فارم سکول کے طور پر خدمت انجام دے سکتا ہے۔اس موقعہ پر سینٹر میں کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ناظم باغبانی نے باغبانی شعبے کے لئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوںنے کہا کہ اس کی بدولت جموں وکشمیر میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوسکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا