یواین آئی
نئی دہلی؍؍ہندستان اور چین کے مابین سرحدی مسئلہ پر خصوصی نمائندوں کی سطح کی 22ویں میٹنگ ہفتہ 21دسمبر کو ہوگی ۔وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ اطلاع دی ۔میٹنگ میں ہندستانی وفد کی قیادت قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور چینی وفد کی قیادت وہاں کے وزیرخارجہ وونگ ای کریں گے ۔وزیراعظم نریندرمودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے اس سال ملاپورم میں دوسری غیر رسمی چوٹی میٹنگ میں سرحدی مسئلہ پر خصوصی نمائندوں کی سطح کی بات چیت کا جلد اہتمام کرنے پر اتفاق ہواتھا۔