مودی عوام کی آواز نہیں سنتے :کانگریس

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بے حس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ من مانی کرتے ہیں اور عوام کی آواز نہیں سنتے ہیں۔کانگریس نے جمعہ کو اپنے سرکاری صفحے پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت پر کسان، غریب اور تاجروں کی بات نہ سننے کا الزام عائد کیا اور کہا "مودی جی آپ کی حکومت اور آپ صرف اپنے من کی سنتے ہیں۔ کسان، مزدور اور تاجر کی سنتے تو کسانوں کی خودکشی پر دکھ ہوتا،، برباد ہوتے ہوئے تجارت پر پریشان ہوتے ، مزدوروں کا کام نہیں چھینتے ۔ شہریت ترمیمی قانون پر آپ کی حساسیت کو پورا ملک دیکھ رہا ہے ۔ "پارٹی نے مسٹر مودی سے عوام کی آواز سننے کی اپیل کی اور کہا "وزیر اعظم،آپ کا ارادہ بانٹو اور راج کرو کا ہے ۔ اسی لیے آپ کے دور میں بے لگام مہنگائی ، کسانوں کی خودکشی اور خواتین پر ظلم بڑھے ہیں، نوجوان بے روزگار اور معیشت تباہ ہوگئی ہے ۔ اگر یہی آپ کا یہی سنکلپ (عزم )ہے تو برائے مہربانی آپ اس عظیم ملک کو ایسے عزم سے بخش دیں۔پارٹی نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کو خود احتسابی کی ضرورت ہے ۔ ملک کی فعالیت پر سوال مت اٹھایئے ، ملک ہمیشہ فعال رہا ہے ۔ مگر آپ کی تقسیم کرنے والی سیاست نے ملک کی فعالیت کی کمر توڑ دی ہے اور اسے کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ۔اس کے بارے میں سوچئے ۔ طاقت آپ میں نہیں ہے ۔ملک تو ہمیشہ طاتور رہا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا