ون سٹاپ سینٹر راجوری نے مسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن فتح پور میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

عمرارشدملک

راجوری ## ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کی ہدایت پر ون سٹاپ سینٹر (او ایس سی) نے مسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن فتح پور راجوری میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر گرلز سٹوڈنٹ کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے ون سٹاپ سینٹر راجوری کی ایڈمنسٹریٹر نیتو شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں او ایس سی کھولے گے ہیں تاکہ خواتین کے مسائل اور پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ او ایس سی کا مقصد گھریلو تشدد، جنسی ہراسانی، جذباتی اور ماہر نفسیاتی استحصال سے متاثرہ خواتین اور بچوں کے لئے مربوط خدمات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ او ایس سی مشتعل خواتین کی مدد کرتا ہے اور ایک ہی جگہ پر پولیس امداد، طبی امداد ، نفسیاتی سماجی مشاورت، قانونی امداد اور 5 دن تک کے لئے عارضی قیام وغیرہ کے ذریعہ خواتین (گرلز) اور بچوں کو کونسلنگ دی جاتی ہے۔ او ایس سی کیس ورکر سکشم شرما نے خواتین کو بااختیار بنانے کے متعلق جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سے مراد صرف شادی شدہ خواتین نہیں بلکہ نو عمر لڑکیاں اور طالبہ بھی ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ ہم خواتین پر ہورہے ہر تشدد کے خلاف کارروائی میں اہم رول ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ سماج میں خواتین کی عزت برقرار رہے اور خواتین کے ساتھ انصاف ہو۔ اس، موقع پر سکشم شرما نے مسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور ادارے کے چیرمن ذاکر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اْمید ہے کہ اس ادارے کی مدد سے ہمارے پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا