جموں و کشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ اور

0
0

بڈگام میں ڈسٹرکٹ لیول میٹنگوں اورپانپور میں جانکاری کیمپ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں وکشمیر بینک کی جانب سے پچھلے دنوں ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر غلام نبی ایتو کی قیادت میں کیا گیا جس میں مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت ضلع میں موجود مختلف بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر بارہمولہ شمیم احمد حاجی نے 30 نومبر 2019تک ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے یہ جانکاری دی کہ ضلع میں بینکوں نے رواں مالی برس کے پہلے آٹھ مہینوںکے دوران3318.48کرو ڑ کے ہدف میں سے مجموعی طور 1257.50کروڑ روپے کے قرضے واگزار کئے ہیں جس سے 36687 افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے ضلع میں فائنانشل انکلوجن مشن میں ہو رہی پیش رفت کا بھی جائزہ کیا اور بیک ٹو ولیج پروگرام میں بینکوں کی شرکت کو سراہا۔ادھرڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمدنے بانڈی پورہ میں منعقد ضلع سطحی میٹنگ کا جائزہ لیا جہاں پر لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر جی ایم آہنگر نے ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور کہا رواں مالی برس کے پہلے شش ماہی کے دوران 247.46کروڑ روپے بطور قرضے دئے گئے ہیں جن میں جموں وکشمیر بینک نے 196.18کروڑ روپے واگزار کئے ہیں جو کہ کُل فراہم قرضوں کا 79.27فی صد ہے۔ دریں اثناء لیڈ بینک آفس پلوامہ کی جانب سے وُین پانپور میں ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں پر عوام کو مختلف بینک اسکیموں اور سرکاری سماجی تحفظ سپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس فائنانشل لٹریسی کیمپ میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی اور مختلف بینک اسکیموں کی بر محل جانکاری پاکر خوشی کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا