ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی صدارت میں ڈی ایل آر سی ڈی سی سی میٹنگ منعقد

0
0

کپوارہ؍؍لیڈ ڈسٹرکٹ آفس جے اینڈ کے بنک کی ضلع سطح کی جائزہ کمیتی اورضلع مشاورتی کمیٹی کی ایک میٹنگ آج ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ کی صدارت میں منعقدہوئی۔میٹنگ کے دوران سالانہ کریڈٹ پلان،سیکٹر سطح پر ترقی پیش رفت اورگذشتہ میٹنگ کے ایکشن پوائنٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ترجیحی اورغیر ترجیحی شعبوں کے تحت 585.94کروڑ روپے ایڈوانس کے طور پر واگذار کئے گئے ہیں اوراس طرح 2019-20ء کے سالانہ کریڈٹ پلان1167.35کروڑ روپے کے ہدف کا 50فیصد حصہ واگذار کیا گیا ہے۔میٹنگ کے دوران مختلف محکموں اور شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اورترجیحی اورغیر ترجیحی شعبوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے بنکوں اورلائین محکموں کو عوام تک رسائی کے لئے مزید کوششیںکرنے پر زوردیا تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر رکھی جاسکیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا