چیف سیکرٹری نے کپواڑہ اور بارہمولہ میں اِندرا دھنش کی عمل آوری کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج ٹیکہ کاری کی سٹیٹ سٹیرنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جامع مشن اندرا دھنش 2.0 کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی ،سیکرٹری قبائلی امور ، ڈی آئی جی جموں ، مشن ڈائریکٹر قومی صحت مشن ، ناظم اطلاعات، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس،ناظم تعلیم کشمیر ، ناظم تعلیم جموں ،ناظم خاندانی بہبود ، ناظم صحت جموں اور دیگر کئی افسران موجود تھے۔ آئی جی پی کشمیر ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ اور ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔مشن اِندرا دھنش 1.0 اکتوبر 2017ء میں دو برس سے کم عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو ٹیکہ دینے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔مشن اندرا دھنش 2.0کا مقصد 27ریاستوں اور مرکزی انتظامی والے علاقوں کے 272اضلاع جن میں جموں وکشمیر کے بارہمولہ او رکپواڑہ اضلاع بھی شامل ہیں ،ٹیکہ کاری کے اہداف کو پورا کرنا ہے۔مشن اندرا دھنش 2.0 کا پہلا مرحلہ 2؍ دسمبر 2019ء کو کپواڑہ اور بارہمولہ میں شروع کیا گیا جس کا صد فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔مشن کا دوسرا مرحلہ 6؍ جنوری 2020ء ، تیسری مرحلہ 3فروری 2020اور چوتھا مرحلہ2؍ مارچ 2020ء کو شروع کیا جائے گا۔یہ پروگرام مارچ 2020ء کے آخیر تک مکمل کیا جائے گا۔958بچوں اور 150حاملہ خواتین کے ہدف کے مقابلے میں ضلع کپواڑہ میں 1041بچوں اور 153خواتین کو ٹیکہ لگایا گیا جبکہ ضلع بارہمولہ میں 567 بچوںاور119 حاملہ خواتین کے مقابلے میں 586 بچوں اور 120 خواتین کو ٹیکے دئیے گئے۔چیف سیکرٹری نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں مشن کے تعلق سے حاصل کئے گئے صد فیصد نشانے کے لئے صحت محکمہ اور دیگر منسلک محکمہ کی سراہنا کی ۔انہوں نے کہا کہ 96فیصد نشانہ حاصل کرکے جموں وکشمیر کریلا اور تامل ناڈو کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس سکیم کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا